مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

فلسطینی مزاحمت کاروں کا اسرائیلی فوجی تنصیبات پر حملہ، خطرے کے سائرن بجنے لگے

شیعہ نیوز: صہیونی قصبے سدیروت پر فلسطینی مزاحمت کاروں کے میزائل حملے کے بعد خطرے کے سائرن بجنے لگے ہیں۔

فلسطینی ذرائع نےکہا ہے کہ چند گھنٹے پہلے صہیونی قصبے سدیروت پر فلسطینی مجاہدین نے میزائلوں سے حملہ کیا ہے جس کے بعد علاقے میں خطرے کے سائرن بجائے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کی رسوائی میں اضافہ، فرینڈلی فائر میں مزید 13 اسرائیلی فوجی ہلاک

تفصیلات کے مطابق صہیونی فوج کے ریڈیو نے بھی اعلان کیا ہے کہ سدیروت کے گرد و نواح میں واقع صہیونی تنصیبات اور جوانوں پر فلسطین کی طرف میزائل حملے کئے گئے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی ہسپتال بیلنسن کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ غزہ کے مختلف علاقوں میں تصادم کے دوران زخمی ہونے سے مزید 4 صہیونی فوجی طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کئے گئے ہیں۔

فلسطینی ذرائع نے یہ بھی کہا ہے کہ صہیونی حملوں کی وجہ سے حماس کے پاس یرغمال صہیونیوں میں سے اب تک 19 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button