فلسطینی مقاومت نے گریٹر اسرائیل کا منصوبہ خاک میں ملا دیا، شیخ نعیم قاسم
شیعہ نیوز:حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے جنگ بندی معاہدے پر غزہ کی مقاومت کو مبارک باد دیتے ہوئے اسے اسرائیل کی کھلی شکست قرار دیا۔
رپورٹ کے مطابق، لبنان کی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے شیخ نعیم قاسم نے جنگ بندی معاہدے پر غزہ کی مقاومت کو مبارک باد دیتے ہوئے اسے اسرائیل کی کھلی شکست قرار دیا۔
انہوں نے اسرائیل کی جانب سے لبنان جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے جواب میں لبنانی حکومت پر زور دیا کہ وہ اس سلسلے میں ٹھوس موقف اپنائے۔
یہ بھی پڑھیں 73 فیصد اسرائیلیوں نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی حمایت کی، صیہونی سروے رپورٹ
حزب اللہ کے رہنما نے کہا کہ ہم نے لبنان پر قبضے کے صیہونی منصوبے کو ناکام بنا دیا اور خطے میں امریکی صیہونی منصوبے کے خلاف مزاحمت جاری رکھیں گے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ ہم نے صیہونی خلاف ورزی پر صبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے لبنان کی حکومت اور ثالث ممالک کو فرصت دی ہے کہ وہ اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور حزب اللہ کے صبر کو مزید نہ آزمائیں۔
شیخ نعیم قاسم نے غزہ کی مدد کے سلسلے میں یمنی مزاحمت، عراق کی مرجعیت اور حشد شعبی کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا۔