فلسطینی مقاومتی رہنماوں کی ملاقات، اسرائیل کے خلاف جہاد جاری رکھنے پر اتفاق
شیعہ نیوز: حماس اور اسلامی جہاد کے رہنماوں نے ملاقات کے دوران اسرائیل کے خلاف جہاد جاری رکھنے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ غاصب صہیونی حکومت رو بزوال ہے۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ فلسطینی مقاومتی تنظیموں کے اعلی رہنماوں نے ملاقات کے دوران غزہ کے تازہ ترین حالات اور صہیونی حکومت کے خلاف جاری کوششوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : فلسطینی ریاست کے قیام کے مشرق وسطیٰ کی ترقی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، آل خلیفہ
تفصیلات کے مطابق دو مقاومتی تنظیموں کے اعلی رہنما ملاقات میں موجود تھے۔ حماس کا وفد تنظیم کے سیاسی شعبے کے نائب سربراہ ڈاکٹر خلیل الحیہ، محمد نصر اور اسامہ حمدان پر مشتمل تھا جبکہ تحریک جہاد اسلامی کی طرف سے تنظیم کے سربراہ زیاد النخالہ اور سیاسی دفتر کے رکن اکرم العجوری نے ملاقات میں شرکت کی۔
مقاومتی رہنماوں نے غزہ کے تازہ ترین حالات کے بارے میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے مجاہدین کے عزم اور حوصلے کو سراہا اور تاکید کی کہ فلسطینی عوام آزادی اور اپنے آبائی گھروں میں واپسی تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔
رہنماوں نے کہا کہ 76 سال فلسطین پر غاصبانہ قبضے کے بعد صہیونی حکومت روبزوال ہے۔
رہنماوں نے غزہ کی حمایت پر لبنان، یمن اور عراق کے مجاہدین کا شکریہ ادا کیا۔