مشرق وسطی

جبالیہ میں فلسطینی مزاحمت کی کاروائی، صیہونی کمانڈر سمیت متعدد فوجی ہلاک

شیعہ نیوز : صہیونی میڈیا ذرائع نے غزہ کے شمال میں ہونے والی جھڑپوں میں صہیونی فوج کی 401ویں بریگیڈ کے کمانڈر سمیت مزید تین فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔

شہاب نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ صہیونی ذرائع نے غزہ کے شمال میں ہونے والی جھڑپوں میں صہیونی فوج کی 401ویں بریگیڈ کے کمانڈر سمیت مزید تین فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

ان میڈیا ذرائع کے مطابق غزہ کے شمال میں جبالیہ کیمپ میں دو الگ الگ جھڑپوں کے دوران 4 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :اسرائیل کی ایک ہی روز میں فلسطینیوں کی بدترین نسل کشی، 80 شہادتیں

صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ کے مطابق 401 ویں بریگیڈ کا کمانڈر جبالیہ میں ایک انٹیلی جنس آپریش کے دوران مارا گیا۔

مذکورہ ذرائع نے آگاہ کیا ہے کہ 401 ویں بریگیڈ کے کمانڈر کرنل دقسہ کا تعلق مقبوضہ فلسطین کے دروز قبیلے سے ہے جو جنگی علاقے میں انٹیلی جنس آپریشن کے دوران پرسنل کیریئر کے دھماکے کے نتیجے میں متعدد فوجیوں سمیت ہلاک ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button