دنیا

آزادی بیان کے دعویداروں کی فلسطینی ٹی وی نشریات پر پابندی

شیعہ نیوز: دنیا میں آزادی بیان کے نام نہاد دعویدار امریکہ اور اس کے یورپی اتحادیوں نے فلسطینی سیٹلائٹ چینل الاقصی کی نشریات بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، امریکہ اور اس کے یورپی اتحادیوں نے کہا ہے کہ وہ الاقصی ٹی وی کی نشریات تمام سیٹلائٹ سروسز سے بند کررہے ہیں۔

دنیا کو آزادی بیان کا درس دینے والوں نے سیٹلائٹ کمپنیوں کو بھی دھمکی دی ہے کہ اگر انہوں نے اس چینل کو نشر کرنے کی کوشش کی تو ان جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ دہشت گردی کی حمایت کے الزامات لگائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : معروف خطیب اہل بیتؑ علامہ شیخ اعجاز بہشتی سب کی توجہ کا مرکز بن گئے ، سوشل میڈیا پرشدیدحمایت اور تنقید کا سامنا

صہیونی حکومت کی حمایت میں تمام حدود پار کرنے کے بعد امریکہ کی ساکھ بری طرح مجروح ہوگئی ہے۔ معروف امریکی اسٹرٹیجسٹ جان مرشایمر نے کہا کہ امریکہ میں اسرائیلی حمایتی لابیاں اب ملک میں آزادیٔ اظہار اور جمہوریت کی سب سے بڑی دشمن بن چکی ہیں۔

مذکورہ فیصلے پر فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام فلسطینی عوام کی آواز دبانے کی کوشش ہے۔

حماس نے بین الاقوامی میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس فیصلے کی مذمت کریں اور اسرائیل کی مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button