مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

فلسطینی مجاہدین کی صہیونی حکومت کو وارننگ

شیعہ نیوز: ہمارے میزائل تیار اور زیرو آور قریب ہے، فلسطینی مجاہدین کی صہیونی حکومت کو وارننگ

اسلامی استقامتی محاذ سے وابستہ فلسطین کی قومی مزاحمتی بریگیڈز کے ترجمان ابو خالد نے غزہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی مجاہدین ریڈ الرٹ کر دیے گئے ہیں جبکہ ہمارے میزائل بھی مکمل طور پر تیار ہیں اور کسی بھی وقت زیرو آور کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔

ابو خالد نے تمام فلسطینی شہریوں سے مطالبہ کیا کہ وہ غاصب صہیونی حکومت کے مجرمانہ اقدامات کے مقابلے میں ایک متحدہ قومی پلیٹ فارم تشکیل دیں اور قومی میٹنگز میں انجام پانے والے فیصلوں کے مطابق متحد ہو کر صہیونی دشمن کے خلاف برسرپیکار ہو جائیں۔

ابو خالد نے فلسطین اتھارٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ غاصب صہیونی رژیم سے تمام تعلقات اور ہر قسم کا سکیورٹی تعاون منقطع کرکے ملت فلسطین کا عملی طور پر ساتھ دے۔

انہوں نے فلسطین اتھارٹی پر زور دیا کہ وہ غرب اردن میں فلسطینی شہریوں کو غاصب صہیونی جکومت کے خلاف مسلح جدوجہد کرنے کی اجازت دے تاکہ قدس شریف اور فلسطینی سرزمین سے صہیونیوں کے ناجائز قبضے کا خاتمہ کیا جا سکے۔

ادھر ایک اطلاع کے مطابق صیہونی علاقے اشکول میں غزہ سے داغا جانے والا ایک راکٹ گرا، جس کے فورا بعد ہی علاقے میں خطرے کے سائرن بج اٹھے۔ اس حملے میں ہونے والے جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات منظر عام پر نہیں آسکی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button