دنیا

فلسطینی دُنیا کی نظروں کے سامنے بھوک سے مر رہے ہیں، اقوام متحدہ

شیعہ نیوز: اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غزہ میں حالات زندگی انتہائی مہلک ہوچکے ہیں اور فلسطینی شہری بھوک سے مر رہے ہیں جبکہ دنیا ان کی بے بسی کا تماشا دیکھ رہی ہے۔ اقوام متحدہ نے اس بات پر زور دیا کہ ’انروا‘ کا متبادل تلاش کرنا اسرائیل کی ذمہ داری ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے ایک پریس کانفرنس میں واضح کیا کہ شمالی غزہ کی پٹی تقریباً ایک ماہ سے اسرائیلی محاصرے میں ہے، انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی شہری بھوک سے مر رہے ہیں جبکہ دنیا اس جرم کر روکنے کی ضرورت پر زور دے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فدائی حملہ آور فلسطینیوں کے خاندانوں کو شہر بدر کرنے کا کالا قانون

اس تناظر میں اقوام متحدہ نے ایک مکتوب میں کہا کہ غزہ اور مغربی کنارے میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کا متبادل تلاش کرنا ہماری ذمہ داری نہیں ہے۔

اقوام متحدہ نے ’انروا‘ کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کے اسرائیل کے فیصلے کا باضابطہ طور پر ایک خط میں جواب دیا۔ اس اقدام سے غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں اس کی کارروائیوں کو تباہی کے خطرے میں ڈال دیا گیا ہے۔

ایک نئے قانون کے تحت اسرائیل نے گذشتہ اتوار کو اقوام متحدہ کو مطلع کیا کہ اس نے ’انروا‘ کے ساتھ 1967 کے تعاون کے معاہدے کو ختم کر دیا ہے جس میں ایجنسی کے تحفظ، نقل و حرکت اور سفارتی استثنیٰ کو ختم کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button