فلسطینی نسل کشی کا شکار ہیں، انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے، نالیدی پانڈور
شیعہ نیوز: جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ نالیدی پانڈور نے کہا ہے کہ ہم فلسطین کو کبھی نہیں بھولیں گے اور فلسطینیوں کے لیے انصاف اور آزادی کے لیے ہماری جدوجہد دنیا کے سامنے جاری رہے گی اور غزہ میں نسل کشی کو روکنے کے لیے ہرممکن کوشش کریں گے۔
نالیدی پانڈور نے ملک میں مسلمانوں کے ایک ہجوم سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے "غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جرائم اور فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کے لیے عالمی عدالت میں دی گئی درخواست کی حمایت کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ "ہمیں جنوبی افریقہ کے شہریوں کی حیثیت سے جدوجہد کرنی چاہیے تاکہ دنیا کو اس طرف لے جایا جا سکے جو فلسطینیوں کے خلاف قتل عام کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : میرا بیٹا وطن پر قربان ہوا، میں اسے شہادت پر مبارک باد دیتی ہوں، والدہ العاروری
نالیدی پانڈور نے زور دے کر کہا کہ سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ، اس طرح سے، امن کے عمل کو آگے بڑھانے سے قاصر ہیں اور ہمیں نسل کشی کو روکنے کے لیے کارروائی کے لیے لڑنا چاہیے”۔
گذشتہ جمعے کو جنوبی افریقہ نے بین الاقوامی عدالت انصاف میں اسرائیلی غاصب ریاست کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی درخواست جمع کرائی۔ اس درخواست میں غزہ میں جاری اسرائیلی جرائم بند کرانے اور فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کی درخواست کے ساتھ جرائم میں ملوث اسرائیلی لیڈروں کو انصاف کے کہٹرے میں لانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔