پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

فلسطینی مسلمانوں کا ملت پاکستان کے نام اہم پیغام سامنے آگیا

مقاومتی تنظیم جہاد اسلامی فلسطین کی جانب سے ملت پاکستان کے نام ایک اہم پیغام جاری کیا گیا ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے نہتے فلسطینی عوام کے خلاف جاری ظلم وجبر اور بمباری کے بعد قبلہ اوّل بیت المقدس کی آزادی کیلئے کارفرما مقاومتی تنظیم جہاد اسلامی فلسطین کی جانب سے ملت پاکستان کے نام ایک اہم پیغام جاری کیا گیا ہے ، اس پیغام کا متن عربی میں ہے جس کا اردو ترجمہ بھی پیش خدمت ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں اسلامی جہاد کا اپنے تین شہید کمانڈروں کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان

رسالة للشعب الباكستاني من قبل قادة الجهاد الاسلامي في فلسطين

نحن نتقدم بالاحترام لباكستان دائما بأنها بلد اسلامي رفرف دائما علم فلسطين الحبيبة في سمائه والشعب الباكستاني لطالما كان داعما للشعب الفلسطيني .
ان ما يحدث الآن هو حرب لبيت المقدس والمسجد الأقصى وهذه المقدسات الإسلامية تختص بالعالم الاسلامي أجمع ونطالب بدورنا الشعب الباكستاني أن يرفع صوته الى جانبنا وأن يرفع صوته في وجه جرائم الكيان الصهيوني الغاصب ليعلو هذا الصوت الأكثر ويصل لكل العالم الاسلامي داعياً اياه للقيام بدوره في الذود عن المقدسات الاسلامية وحمايتها .

پاکستانی ملت کے نام فلسطینی جماعت جہاد ِ اسلامی کی شوری عالی کا پیغام

ہم پاکستان کا ایک اسلامی ملک کے طور پر ہمیشہ احترام کرتے ہیں اور پاکستانی سرزمین پر فلسطینی پرچم ہمیشہ بلند رہا ہے اور پاکستانی عوام و حکومت نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت کی ہے. موجودہ جنگ کہ جو مسجد الاقصی و بیت المقدس کی جنگ ہے اور مسجد الاقصی دنیا کے تمام مسلمانوں سے مربوط ہے۔ پاکستان کے غیور عوام فلسطین کی حمایت کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور غاصب صہیونی ریاست کی طرف سے نہتے فلسطینیوں پر ظلم و بربریت کے خلاف آواز بلند کریں اور عالمی برادری تک اس آواز کو بلند کرنے میں اپنا اسلامی کردار ادا کریں۔

12-5-2021
جہاد ِ اسلامی
غزہ، فلسطین

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button