مشرق وسطی

فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے لیے جنگ بھی کر سکتے ہیں: زیاد نخالہ

شیعہ نیوز:فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سربراہ جہاد نخالہ نے کہا ہے کہ فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے لئے اگر ضرورت ہوئی تو اسرائیل سے جنگ کریں گے۔ شہاب نیوز کے مطابق، زیاد نخالہ نے کہا کہ ہم قیدیوں کے ساتھ ہیں اور انکا ساتھ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے قیدیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے کہ وہ صیہونی دشمنوں کے ہاتھوں کا نوالہ بن جائیں، ہم پوری طاقت سے ان کا ساتھ دیں گے اور ضرورت پڑنے پر انہیں بچانے کے لیے جنگ بھی کریں گے۔

اس سے پہلے اسلامی جہاد تحریک کے ترجمان عز الدین نے ١٥٠ فلسطینی قیدیوں کے بھوک ہڑتال شروع کرنے کی اطلاع دی تھی۔ انہوں نے اس ہڑتال کو صیہونی جیل کی انتظامیہ اور خفیہ شعبے کے خلاف لڑائی تیز کرنے کی سمت قدم ایک قدم قرار دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button