مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

فلسطینیوں کے میزائل حملے، نیتن یاھو بنکروں میں چھپنے پر مجبور

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) منگل کے روز فلسطینی مجاہدین کے مقبوضہ علاقوں عسقلان اور اسدود پر میزائل حملوں کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کو بھی بھاگ کر زمین دوز بنکروں میں پناہ لینا پڑ گئی۔

رپورٹ کے مطابق منگل کے روز غزہ سے داغے گئے فلسطینیوں کے راکٹوں نے عسقلان اور اسدود میں اسرائیلیوں کو بھاگنے اور زمین دوز بنکروں میں چھپنے پر مجبور کر دیا۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے ایک فوٹیج نشر کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی سے 40 کلو میٹر کے فاصلے پر فلسطینیوں کے متعدد میزائل گرے۔ اس علاقے میں اسرائیلی وزیراعظم بھی ایک تقریب میں شریک تھے۔ میزائل حملوں کے فوری بعد خطرے کے سائرن بج اُٹھے اوروزیراعظم نتین یاھو کے سیکیورٹی عملے نے انہیں اپنے حصار میں لے لیا اور انہیں ایک زمین دوز بنکر میں منتقل کردیا گیا۔

مقامی وقت کے مطابق شام کے 9 بجے غزہ کے بالمقابل اسدود اور عسقلان میں متعدد میزائل گرے۔

یہ میزائل نیتن یاھو کی اس پریس کانفرنس کے چند گھنٹے بعد داغے گئے جس میں اسرائیلی وزیراعظم نے وادی اردن کو اسرائیل میں ضم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button