پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاراچنار کے سابقہ سینیٹرز اور قبائلی مشران کےاعلیٰ سطح وفدکی سربراہ ایم ڈبلیوایم سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس سے اہم ملاقات

چیئرمین صاحب نے کہا کہ ضلع کرم کے موجودہ صورتحال کے حوالے سے سینٹ آف پاکستان میں توجہ دلاو نوٹس جمع کیا ہے

شیعہ نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب سے ضلع کرم سے تعلق رکھنے والے ایک اعلیٰ سطح قبائلی مشران کے وفد نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

وفد میں ریٹائرڈ آئی جی سید ارشاد حسین،سابقہ سینیٹر سید سجاد سید میاں، سابقہ سینیٹر سجاد حسین،معروف قبائلی مشر سید ولی سید میاں، قبائلی مشر سید محمد، ڈاکٹر منیر بنگش ،تحصیل چئیرمین آغائے مزمل حسین فصیح اور ایم ڈبلیو ایم پاکستان خیبر پختونخواہ صوبائی جنرل سیکرٹری شبیر ساجدی شامل تھے۔

وفد نے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب کو کرم کے تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔دہشتگردی کے واقعات کے بعد پیدا ہونے والے صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ٹل پارہ چنار مرکزی شاہراہ سمیت تمام سڑکوں کی بندش سے اشیائے خورد نوش، ادویات اور پیٹرول و ڈیزل کی قلت پیدا ہو گئی ہے اور ایک انسانی المیہ جنم لے رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیوایم کاظم میثم کی قراقرم انسٹیٹیوٹ آف کامرس اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن اور خبیب کالج سکردو کے سپورٹس گالا میں شرکت

چیئرمین صاحب نے کہا کہ ضلع کرم کے موجودہ صورتحال کے حوالے سے سینٹ آف پاکستان میں توجہ دلاو نوٹس جمع کیا ہے اور ایوان میں وفاقی وزیر داخلہ جناب محسن نقوی سے ضلع کرم کے افسوسناک واقعات سمیت،ٹل پارہ چنار مرکزی شاہراہ کی بندش سے متعلق جواب طلب کیا ہے۔

وفد نےضلع کرم میں قیام امن کیلئےسربراہ ایم ڈبلیوایم سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ضلع کرم کے عوام کی طرف سے شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button