آٹا چوری کے بعد اب پیش خدمت ہے مرغی چوری، نعرہ تکبیر کے ساتھ پاراچنار جانے والا ٹرک لٹ گیا
پاراچنارمیں ایک انسانی المیہ جنم لینے جارہا ہے، ادویات کی فراہمی، طبی سہولیات کی فراہمی، اشیائے خوردونوش کی فراہمی ناممکن بن چکی ہے ۔
شیعہ نیوز : آٹا چوری کے بعد اب پیش خدمت ہے مرغی چوری،تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھوں نعرہ تکبیر کے ساتھ پاراچنار جانے والا ٹرک لٹ گیا۔
تفصیلات کے مطابق اڑاولی میں محاصرے میں موجود شیعہ شہریوں کیلئے پاراچنار جاتے ہوئے مرغی کے ٹرک کونام نہاد مسلمانوں نے باجماعت نماز ظہرکی ادائیگی کے بعداطمینان سے لوٹ لیااور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ دو ہفتے سے زائد کا عرصہ گذر جانے کے بعد بھی پاراچنار کے شیعہ عوام روڈ بندش کے سبب شدید غذائی بحران کا شکار ہیں۔
پاراچنارمیں ایک انسانی المیہ جنم لینے جارہا ہے، ادویات کی فراہمی، طبی سہولیات کی فراہمی، اشیائے خوردونوش کی فراہمی ناممکن بن چکی ہے ۔
گذشتہ دنوں آٹے سے لدے 5 ٹرک بھی جو کہ پاراچنار لائے جارہے تھے انہیں بھی اسی انداز میں تکفیری وہابی دہشت گردوںنے باآسانی لوٹ لیا تھا۔
وفاقی اور صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس تمام لوٹ مار اور محاصرے پر خاموش تماشائی کا کردار اداکررہے ہیں جوکہ 6 کروڑ شیعیان حیدر کرارؑ کے لیئے انتہائی باعث تشویش ہے ۔