پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاراچنار کوئی شیعہ سنی مسئلہ نہیں بلکہ منظم دہشتگردی ہے، سید احمد اقبال رضوی

پارا چنار میں شیعہ اور سنی صدیوں سے پر امن طریقے سے آپس میں مل جل کر رہتے چلے آ رہے ہیں اور آئندہ بھی اس طرح رہنا چاہتے ہیں، البتہ دشمن اس اتحاد کی فضا کو خراب کر کے درپے ہے

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے صوبائی سیکریٹریٹ میں اجلاس سے خطاب میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا کہ پاراچنار کا مسئلہ کوئی شیعہ و سنی مسئلہ نہیں بلکہ یہ ایک منظم دشت گردی کی سازش ہے۔

اگر امن معاہدے پر مکمل عملدرآمد ہو جاتا تو دہشتگردی کے یہ واقعات رونما نہ ہوتے، انہوں نے کہا کہ کچھ قوتوں نے اسے فرقہ واریت کا رنگ دینے کی کوشش کی ہے، جبکہ مقامی شیعہ اور سنی حضرات نے مل کر اس سازش کو اپنے شعور سے ناکام بنا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علماء کی زمہ داری ہے کہ حالات کے تناظر میں ہوشیار رہیں، شیخ حسن جعفری

پاراچنار میں شیعہ اور سنی صدیوں سے پر امن طریقے سے آپس میں مل جل کر رہتے چلے آ رہے ہیں اور آئندہ بھی اس طرح رہنا چاہتے ہیں، البتہ دشمن اس اتحاد کی فضا کو خراب کر کے درپے ہے جسے پاراچنار کے باشعور علماء، مشران اور عوام اچھی طرح سمجھتے ہیں لہذا امید ہے کہ انشااللہ یہاں کے یہ لوگ دشمن کو اسکے مضموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

علامہ سید احمد اقبال رضوی نے مزید کہا کہ ان شاء اللہ اگر ہم سب مل کر بلا تفریق مظلومین کی ایک آواز بنے تو کشمیر بھی آزاد کرایا جا سکتا ہے، مگر کشمیر کی آزادی میں دشمن کی بجائے مسلمان نام نہاد حکمران رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button