پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاراچنار، استقبال محرم اور ہماری ذمہ داریاں سیمینار کا انعقاد

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس علماء اہلبیتؑ پاراچنار کے زیراہتمام ’’استقبال محرم اور ہماری ذمہ داریاں‘‘ کے عنوان سے ایک سیمینار منعقد ہوا، جس میں علماء کرام، خطباء، اکابرین ملت، مختلف تنظیموں کے نمائندوں اور عمائدین نے شرکت کی۔

سیمینار میں علماء کرام اور بعض دیگر دانش مندوں نے قیام امام حسین علیہ السلام، اُخوت و بھائی چارے اور اس کے ساتھ ہی عاشورہ کے حوالے سے اہل منبر اور عوام کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔

یہ خبر بھی پڑھیں حیدرآباد، دو سال قبل سیل کیا گیا امام بارگاہ کھلوا دیا گیا

سیمینار کے آخرمیں آخر میں مجلس علماء اہلبیتؑ پاراچنار کے صدر مولانا سید صفدر علی شاہ نقوی نے سیمینار میں شُرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ضلع کرم کے موجودہ حالات خصوصاً منشیات، بے حیائی اور نوجوانوں کی ذمہ داریوں کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button