پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاراچنار: ایم این اے حمید طوری کی انجمن حسینیہ کے رہنماوں سے ملاقات

انجمن حسینیہ کے اراکین نے ایم این اے اور ان کے احباب کا گرمجوشی سے خیرمقدم کیا اور علاقائی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔ اس موقع پر انجنئیر حمید حسین طوری نے کہا کہ وہ عوام کی بہتری کے لیے انجمن حسینیہ کے ساتھ مل کر کام کریں گے

شیعہ نیوز: رہنماء مجلس وحدت مسلمین و پارلیمانی لیڈر انجنئیر حمید حسین طوری نے وفد کے ہمراہ انجمن حسینیہ کے دفتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے انجمن حسینیہ کے اراکین سے ملاقات کی اور علاقائی امور سمیت دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ انجمن حسینیہ کے اراکین نے ایم این اے اور ان کے احباب کا گرم جوشی سے استقبال کیا اور علاقائی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔ اس موقع پر انجنئیر حمید حسین طوری نے کہا کہ وہ عوام کی بہتری کے لیے انجمن حسینیہ کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی محکمہ خارجہ کے 1400 ملازمین کی برطرفی

انجمن حسینیہ کے رہنماؤں کی جانب سے ممبر قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین کی ضلع کرم خصوصا پاراچنار کے حوالے سے مسائل کے حل کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا جبکہ اس بات کا عزم کیا کہ مل کر ضلع کرم کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے اور ملک دشمن قوتوں کی سازشوں کو اپنی وحدت سے ناکام بناتے رہیں گے۔،

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button