
پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
پاراچنار، لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کا احتجاج
شیعہ نیوز:پاراچنار میں مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے سید عابد علی شاہ سمیت دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ کشمیر چوک پر ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ پاراچنار سمیت ملک بھر کے مختلف علاقوں سے دن دیہاڑے لاپتہ ہونے والے نوجوانوں کو بازیاب کرایا جائے۔ اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر بے گناہ لاپتہ افراد کو بازباب نہ کرایا گیا تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کر دیا جائے گا، اگر کوئی شخص کسی منفی سرگرمی میں ملوث بھی ہے تو اسے عدالتوں میں پیش کیا جائے۔