کوہاٹ میں مسافر وین میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا، احتجاجی ریلی ،قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ
واجد علی کے علاوہ دوسرے متوفی کا تعلق کوہاٹ کاغذی سے جبکہ زخمی تمام افراد کا تعلق نوشہرہ سے تھا، جو حسب دستور مزدوری کی خاطر پاراچنار آرہے تھے۔
شیعہ نیوز : کوہاٹ میں مسافر وین میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا، احتجاجی ریلی ،قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ۔ مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں شہید واجد علی کی نماز جنازہ ادا کی گئی،جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
جمعرات 20 جون کو محمد زئی کوہاٹ کے علاقے میں پاراچنار کی مسافر گاڑی پر دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پاراچنار کی فلائنگ کوچ کے ڈرائیور واجد علی سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 دیگر شدید زخمی ہوگئے تھے۔
واجد علی کے علاوہ دوسرے متوفی کا تعلق کوہاٹ کاغذی سے جبکہ زخمی تمام افراد کا تعلق نوشہرہ سے تھا، جو حسب دستور مزدوری کی خاطر پاراچنار آرہے تھے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی پاراچنار کی مسافر گاڑیوں پر دہشتگردانہ حملہ کے نتیجے میں اہلیان پاراچنار سمیت نان لوکل غریب مزدور کار مسافر بھی جاں بحق ہوتے آرہے ہیں۔
جنازہ کی ادائیگی کے بعد شرکاء نے جنازہ لیکر پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی۔ گئی
پریس کلب پہنچ کراحتجاجی اجتماع سے صدر تحریک حسینی علامہ سید تجمل حسینی اور سیکریٹری انجمن حسینیہ جلال حسین بنگش نے خطاب کیا۔