پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاراچنار، علماء اجلاس میں شعائر حسینی کے دفاع کا لائحہ عمل تیار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) انجمن حسینیہ پاراچنارکے زیر اہتمام پاراچنار کے علماء کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں کرم بھر سے شیعہ علمائے کرام نے شرکت کی۔

اس موقع پر علمائے کرام نے متفقہ طور پر دینی اقدار اور شعائر حسینی کے دفاع اور ترویج کیلئے لائحہ عمل تیار کیا، جس پر اتفاق کے ساتھ کام کیا جائے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں اگر قوم وفا نہ کرے تو امام حسن علیہ السلام جیسے عظیم رہنما کو بھی تنہائی کا صدمہ جھیلنا پڑتا ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

اجلاس میں تحریک حسینی کے صدر مولانا سید تجمل حسین دیگر علمائے کرام کے ساتھ شریک ہوئے، اس کے علاوہ مجلس علمائے اہلبیتؑ کے علامہ روحانی اور دیگر نے بھی اجلاس میں شرکت کی، علاوہ ازیں مدرسہ جعفریہ سے منسلک علمائے کرام نے بھی شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button