پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاراچنار، تحریک حسینی کے زیراہتمام شہید قائد علامہ عارف الحسینی کی برسی کا اجتماع

شیعہ نیوز: شہید قائد سید عارف حسین الحسینی کی 36ویں برسی مدرسہ آیت اللہ خامنہ ای میں عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی، برسی میں علمائے کرام، سماجی، سیاسی، فلاحی، صحافتی و مذہبی شخصیات سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق سینیٹر علامہ عابد الحسینی، فرزند شہید سید علی الحسینی، صدر تحریک حسینی علامہ سید تجمل حسین الحسینی، انجمن حسینیہ سیکرٹری جلال حسین بنگش، علامہ باقر حیدری اور دیگر نے شہید سید عارف حسین الحسینی کی زندگی پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور ان کی عالم اسلام کیلئے جدوجہد کو سنہری الفاظ سے یاد کیا۔ مقررین نے کہا کہ سید عارف حسین الحسینی نے نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام کو متحد کرنے اور ان کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے مثالی کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ قائد شہید صدی کی عظیم شخصیت تھے، انکی دوستی اور دشمنی الٰہی تھی، آج عالم اسلام کے حالات انتہائی ناگفتہ بہ ہیں، کوئی بھی اسلامی ملک اپنی آزاد پالیسی نہیں رکھتا، یہی وجہ ہے کہ آج عالم اسلام میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ سید عارف الحسینی ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے، اصول و نظریات ان کی شخصیت کا اہم اور نمایاں پہلو تھا۔ اسوجہ سے وہ بہت کم وقت میں نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر ایک بہترین رہنماء کے طور ابھرے، 5 اگست تاریخ کا ساہ ترین دن ہے اور دشمنان اسلام کیلئے پریشانی کا سبب ہے۔ سابق سنیٹر سید عابد حسین الحسینی نے کہا کہ ضلع کرم میں ایک منصوبے کے تحت بدامنی اور دیگر غیر اخلاقی سرگرمیوں کو فروغ دیا جارہا ہے جو کہ قابل مذمت اقدام ہے۔ انہوں نے حکومت سے بدامنی سمیت دیگر جرائم کی روک تھام خصوصاً زمینی تنازعات کو حل کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button