پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاراچنار میں یوم علی اصغر (ع) کا انعقاد

مجلس میں شیر خوار بچے خصوصی ماتمی لباس میں شریک ہوئے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاراچنار میں عالمی یوم علی اصغر (ع) کے موقع پر عزاداری کی خصوصی مجلس کا اہتمام کیا گیا جس میں ماتمی لباس میں ملبوس شیر خوار بچے بھی شریک ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق پاراچنار کی امامیہ امام بارگاہ میں عالمی یوم علی اصغر (ع) کے موقع پر شیر خوار بچوں کی عزاداری کی مجلس منعقد ہوئی، نواسہ رسول حضرت امام حسین (ع) کے فرزند اور میدان کربلا کے کمسن شہید علی اصغر (ع) کی شہادت کے حوالے سے منعقدہ مجلس میں شیر خوار بچے خصوصی ماتمی لباس میں شریک ہوئے۔

اس موقع پر مولانا مزمل حسین اور مولانا سید احمد علی شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ میدان کربلا میں اسلام کی سربلندی کی خاطر امام حسین (ع) نے اپنے شیر خوار فرزند کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کیا اور جہاں میدان کربلا میں امام عالی مقام اور ان کے جانثار ساتھیوں کی قربانیوں سے اسلام زندہ ہوا، وہاں نواسہ رسول کے شیر خوار فرزند علی اصغر (ع) کی میدان کربلا میں اور انکی چھوٹی بیٹی بی بی رقیہ(س) کی شام کے زندان میں شہادت بھی قیامت تک یاد رہیگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button