دنیا
پیرس، حملے کا خطرہ، اسرائیلی صدر کا جہاز سے اترنے سے انکار
شیعہ نیوز: اسرائیلی صدر اسحاق ہرٹزوگ نے ممکنہ حملے کے پیش نظر پیرس کے ہوائی اڈے پر جہاز سے باہر نکلنے سے انکار کردیا۔
الجزیرہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی صدر کی پیرس آمد کے موقع پر حملے کے پیش نظر حفاظتی انتظامات سخت کردیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ملی یکجہتی کونسل کا مبارک ثانی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلہ پر تسلی کا اظہار
اسرائیل ہیوم نے اس حوالے سے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ پیرس ائیرپورٹ پر پہنچنے کے بعد صہیونی صدر اسحاق ہرٹزوگ پر ممکنہ حملے کی اطلاع ملی جس کے بعد صہیونی صدر نے ہوائی جہاز سے اترنے سے انکار کردیا۔
عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق سیکورٹی اداروں کی جانب سے کلئیرنس ملنے کے بعد اسرائیلی صدر جہاز سے اتر گئے۔
ذرائع کے مطابق ابھی تک خطرے کی تفصیلات کے بارے میں کو رپورٹ جاری نہیں کی گئی ہے۔