مشرق وسطی

عراق میں پارلیمانی اجلاس کا انعقاد

شیعہ نیوز: عراق میں شیعہ کوآرڈینیشن کمیٹی کے رکن محمود الحیانی نے کہا ہے کہ ستائیس ستمبر کو عراقی پارلیمنٹ کا اجلاس تشکیل دیئے جانے کے بارے میں سیاسی گروہوں میں اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پارلیمانی اجلاس کی تشکیل کا مقصد قوانین کی منظوری، کابینہ کی تشکیل اور شیعہ کوآرڈینیشن کمیٹی کے دائرے میں صدر دھڑے کے ساتھ مفاہمت کی ضرورت ہے تاکہ عراق کے سیاسی عمل کو آگے بڑھایا جا سکے۔ عراق میں پارلیمانی اجلاس ایسی حالت میں تشکیل پا رہا ہے کہ جب عراق کے نامزد وزیراعظم محمد شیاع السودانی نے گذشتہ منگل کو ساٹھ ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات کی ہے جبکہ پیر کو بھی اسی طرح کی ایک نشست منعقد ہوئی جس میں عراق کی سیاسی و سیکیورٹی کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button