پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سیلاب زدگان کے حوالے سے امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالیں.علامہ رضی جعفر نقوی

شیعہ نیوز:جعفریہ الائنس کے صدر علامہ رضی جعفر نقوی نے جعفریہ الائنس کی کابینہ اور قوم سے سیلاب زدگان کو زیادہ سے زیادہ امداد فراہم کرنے اپیل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق علامہ رضی جعفر نقوی جو اس وقت ایام محرم کی مجالس پڑھنے کے لئے ملک سے باہر ہیں نے جعفریہ الائنس کے جنرل سیکریٹری سید شبر رضاکو ٹیلی فون کرکے ہدایت جاری کی ہیں کہ سیلاب زدگان کو اس مشکل گھڑی میں تنہا نا چھوڑا جائےاور انکی زیادہ سے زیادہ امداد کی جائے ۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب زدگان کے حوالے سے ملک میں جو بھی ادارے ،ٹرسٹ، انجمنیں، تنظیمیں کام کررہی ہیں انکی بھرپور مدد کی جائے ۔

انہوں قوم سے اپیل کی کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہمیشہ کی طرح ملت جعفریہ ایک بار پھر اپنا کردار ادا کرے اور قوم و ملت کے لئے زیادہ سے زیادہ امدادی کاموں میں حصہ لیں۔

انہوں نے کہاکہ ماہ عزا میں سبیل امام حسین ؑ کے نام پر سیلاب زدگان کے لئے زیادہ سے زیادہ نذر و نیاز کا اہتمام کیا جائے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button