مشرق وسطی

پڑوسی ملکوں کے ساتھ روابط، ایران کی اولین ترجیحات ہے۔ ظریف

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے پڑوسی ملکوں کے ساتھ روابط کے فروغ کوایران کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں قرار دیا ہے ۔

وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے اتوار کو تہران میں اراکین پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران کہا کہ اس وقت، پڑوسی ملکوں میں ، افغانستان، پاکستان ، روس، ترکی اور قطر سےایران کے روابط جتنے اچھے ہیں ، اتنے اچھے اس سے پہلے کبھی نہیں تھے۔

انھوں نے افغانستان اور پاکستان کے ساتھ ایران کے روابط کو اسٹریٹیجک قرار دیا اور کہا کہ ایران اس خطے میں کسی بھی ملک کو اس بات کی اجازت نہیں دے گا کہ دہشت گرد اس کی سرزمین کو اپنے مفادات کی تکمیل کے لئے استعمال کریں ۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف مہم میں ، خطے کے دینی پیشواؤں اور علاقے کے بزرگوں سے استفادہ کرنا چاہئے ۔

انھوں نے افغانستان کے اندرونی حالات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران سبھی افغان فریقوں کی مشارکت سے اس ملک میں قیام امن چاہتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button