دنیا

قازقستان میں آذربائیجان کا مسافر طیارہ گر کر تباہ، 60 افراد جانبحق

شیعہ نیوز: قازقستان کے شہر اکتاؤ میں آذربائیجان کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

اسپوتنک کے ذرائع نے قازقستان کے شہر اکتاؤ میں "آذربائیجان ایئر لائنز” کے مسافر طیارے کے گر کر تباہ ہونے کی خبر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شام میں مداخلت سے باز رہے، دہشت گردوں کی ایران کے خلاف ہرزہ سرائی

طیارے میں عملے کے 5 افراد سمیت 72 مسافر سوار تھے جن میں سے 12 مسافروں کے زندہ بچ جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔

آذربائیجان کا مسافر طیارہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو سے روسی ریاست چیچنیا کے دارالحکومت گروزنی جا رہا تھا لیکن دھند کی وجہ سے طیارے کا راستہ تبدیل کیا گیا۔

قازقستان کی ہنگامی امور کی وزارت کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی سروسز جائے حادثہ پر آگ بجھانے کا کام کر رہی ہیں۔

حادثے سے قبل طیارے نے اکتاؤ ایئرپورٹ کے اوپر کئی چکر بھی لگائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button