اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کرونا وائرس، سعودی عرب سے آنے والے مسافر پاکستانیوں کیلیے خطرہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سعودی عرب سے آنے والے مسافر پاکستان میں بسنے والےکروڑوںپاکستانیوں کیلیے خطرے کی علامت بن گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سے آنے والے مسافروں کو بغیر سکریننگ کے ملک میں داخلے کی اجازت دی گئی۔ سندھ کےصوبائی وزیراطلاعات ناصر شاہ کے مطابق مارچ سے لے کر اب تک 10 ہزار 660 مسافر سعودی عرب سے پاکستان آچکے ہیں۔

گزشتہ روز سعودی عرب سے آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز سے درالحکومت اسلام آباد پہنچنے والے 7مسافروں کوایئرپورٹ پر ابتدائی طبی معائنہ میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث فوری طور پر پمز اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ائیرپورٹ ذرائع کےمطابق جدہ سے آنے والےساتوں مسافروں میں تین کا تعلق راولپنڈی، دو کا ایبٹ آباد، ایک کا اٹک اور ایک کا میانوالی سے ہے۔

ایران کے علاوہ کسی ملک سے واپس آنے مسافروں کی اسکریننگ یا ٹیسٹ کا کوئی موثرانتظام نہیں۔ایران سے واپس آنے والے زائرین کو حکومت نے 18دن تفتان بارڈر اور اس کے بعد مزید سکھر اور ڈیرہ غازی خان کے قید خانے نما قرنطینہ سینٹرز میں مقید رکھا ہواہے ۔

ایران کے علاوہ کسی دوسرے ملک سے آنےوالے کسی مسافر کی اتنی سخت اندازمیں سکریننگ یا ٹیسٹ نہیں کیئے جارہے اور ایئرپورٹ میں اترنے والے مسافروں کو ہار پھول پہناکر ان کے گھروں کو روانہ کیا جارہاہے جہاں وہ آزادانہ گھوم پھر رہے ہیں اور کوروناوائرس پورے ملک میں پھیلانے کاکام بھی بخوبی انجام دے رہے ہیں

واضح رہے کہ ایران اور عراق کے مقدس مقامات سے آنے والے زائرین کامیڈیا ٹرائل جاری ہے اور یہ تاثر دیا جارہا ہےکہ ملک میں کورونا وائرس زائرین سے پھیل رہا ہے جبکہ در حقیقت سعودیہ عرب ، دبئی ، برطانیہ سمیت دنیا بھرسے پاکستان واپس آنے والےمسافر22کروڑ پاکستانیوں کیلئے خطرہ بن گئے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button