
پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
سعودی عرب سےآئے 8 مسافر اومی کرون کے سبب قرنطینہ میں داخل
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کراچی شہر میں میں اومی کرون کے مزید 8 نئے مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔تمام کیسز سعودی عرب سے آنے والی پرواز کے مسافروں کے ہیں۔
ذرائع محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کے ویرینٹ اومی کرون کے مزید 8 نئے مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، مسافر جدہ سے کراچی آنے والی پرواز ایس وی 700 سے کراچی پہنچے، مسافروں کا ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ میں کورونا وائرس مثبت آیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں ملکی ترقی کے حکومتی دعوے اخباری بیان اور جلسوں تک محدود ہیں
ذرائع محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ مسافروں کے نمونے جینوم سکیونسنگ کیلئے نجی اسپتال میں بھیج دییے گئے ہیں، جبکہ تمام 8 مسافروں کو کورنگی اسپتال 5 نمبر میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔