پاکستانی شیعہ خبریں

فاشسٹ ٹولہ PB-2کوئٹہ میں مجلس وحدت مسلمین کے ترقیاتی کاموں سے خوفزدہ ہے، کامران ہزارہ

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پی بی 2 میں اس دور حکومت میں پچھلے حکومتوں کی نسبت بہتر کارکردگی نظر آئی ہے۔ علاقے میں جہاں عوامی مسائل حل ہو رہے ہیں وہی ایک فاشسٹ ٹولہ گھبراہٹ کے مارے مسلسل پروپیگنڈوں میں مصروف نظر آرہا ہے اور ہمارے پروجیکٹس اور کارکردگی جو عوامی فلاح و ملکی ترقی کیلئے کئے جارہے ہیں، پر تنقید کر رہا ہے۔ فاشسٹ ٹولہ جھوٹ کا سہارا نہ لے۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کےسیکریٹری سیاسیات کامران حسین ہزارہ نے علمدار روڈ پرایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کامران حسین ہزارہ نے کہا کہ یہ واقعہ کسی مذاق سے کم نہیں کہ وہ ٹولہ جسکا چیئر مین زرغون ٹاؤن کا نائب ناظم ہونے کے باوجود کسی بھی مقام پر ایک اینٹ بھی نہیں رکھ پایا ، آج ہمارے میگا پروجیکٹس کو خالی عمارت کا نام دیتے ہوئے ، غلط افواہیں پھیلا رہا ہے اور مسلسل ان کوششوں میں مصروف ہے کہ کسی طور ہماری جماعت اور ہمارے نمائندوں کو بدنام کرے۔جو ٹولہ ہمارے سیاسی شعور پر تنقید کر رہا تھا آج وہ خود ہی سیاست کے اخلاقیات سے کوسوں دور کھڑا نظر آرہا ہے۔ فاشسٹ ٹولے کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ سیاست جھوٹ سے پاک ہونی چاہئے ، قوم افواہیں نہیں کارکردگی چاہتی ہے اور فاشسٹ ٹولے کے چیئر مین نے زرغون ٹاؤن کے نائب ناظمی کے دور میں اپنے کارکردگی کا مظاہرہ کر دیا ہے اور اپنی ناقص کارکردگی کی وجہ سے عام انتخابات میں بار بار مسترد ہو رہا ہے۔

کامران ہزارہ نے کہا کہ مختلف ذرائع ابلاغ کے ذریعے ہم پر الزامات لگانے والے آنکھیں کھولیں تو علمدار روڈ سمیت پی بی 2ہر گلی اور ہر کوچے میں ہمارے نمائندے کے پروجیکٹس نظر آئیں گے اور جتنا کام اس دور میں کیا گیا ہے اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا تھا۔ سابقہ دور حکومت میں عوامی مسائل پر اتنی توجہ نہیں دی گئی تھی جتنی آج دی جارہی ہے۔ فاشسٹ ٹولہ جتنی چاہے افواہیں پھیلائے، جتنی چاہے جھوٹ بھولے انکا کوئی اثر نہیں ہونے والا، قوم خود ہی ہماری کارکردگی دیکھ رہی ہے اور یہ بات جانتی ہے کہ کس دور میں کتنا کام ہوا، کتنے فنڈز تقسیم ہوئے اور قوم یہ بات بخوبی جانتی ہے کہ فاشسٹ ٹولہ ہماری کارکردگی سے گھبرا کر کیوں افواہیں پھیلا نے میں مصروف ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button