سکھر، کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کی جانب سے شیعہ مکتب کی تکفیر، شیعہ علماء و اکابرین کا ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ
ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیم کی جانب سے اس عمل کی انجام دہی کے وقت پولیس کی نفری بھی نذدیک موجود تھی جس نے حسب سابق تماش بین کا کردار ادا کیا اور کوئی کارروائی میں عمل میں نہیں لائی گئی۔
شیعہ نیوز: سکھر پریس کلب کے سامنے کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے تکفیری گماشتوں کی کھلے عام شیعہ مسلمانوں کی تکفیر ،پولیس انتظامیہ بے بس کیوں ہے ؟شیعہ علمائے کرام نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ملک دشمن دہشت گرد تنظیم کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں نے سکھر پریس کلب کے سامنے مسلمہ مکتب شیعہ خیرالبریہ کے خلاف سر عام تکفیر آمیز نعرے بازی کی ۔
یہ بھی پڑھیں : سوات میں وہابی مدرسہ کے وحشی مُلا عمر نے غیر حاضری پر معصوم طالبعلم کو بدترین تشدد سے ماردیا
ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیم کی جانب سے اس عمل کی انجام دہی کے وقت پولیس کی نفری بھی نذدیک موجود تھی جس نے حسب سابق تماش بین کا کردار ادا کیا اور کوئی کارروائی میں عمل میں نہیں لائی گئی۔
اس فرقہ وارانہ منافرت کے خلاف شیعہ علماء واکابرین نے سکھر پریس کلب میں احتجاجی پریس کانفرنس کرتے ہوئے پولیس انتظامیہ کی بےحسی اور نااہلی کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا ہے۔