پاکستانی شیعہ خبریں

پاراچنار کا امن ہر قیمت پر بحال کیا جائے، علامہ امین شہیدی

شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ ) امت واحدہ کے سربراہ اور مذہبی سکالر علامہ محمد امین شہیدی نے پاراچنار دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاراچنار کا امن ہر قیمت پر بحال کیا جائے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کالعدم تکفیری جماعت کے پالتو پاراچنار کے امن کو تباہ کرنے کے لئے ایک بار پھر بلوں سے باہر نکل آئے ہیں۔ ریاستی اداروں کو یہ بات سمجھنی چاہیے کہ یہ علاقہ سلسلہ وار کشت و خون کا متحمل نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سن 2017 والی صورتحال دوبارہ پیدا کرنے سے گریز کیا جانا چاہیے، پاراچنار کا امن ہر قیمت پر بحال کیا جائے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز پاراچنار شہر میں ہونے والے بم دھماکہ کے نتیجے میں 22 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button