پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
پرامن احتجاج آئینی حق، قومی املاک کو نقصان پہنچانا اسلامی تعلیمات کی خلاف ورزی ہے، علامہ افضل حیدری
شیعہ نیوز:وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے ملک میں جاری بدامنی، انتشار اور جلاو گھیراو پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرامن احتجاج ہر شہری اور سیاسی جماعت کا آئینی حق ہے، مگر قومی اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی۔ یہ اسلامی تعلیمات اور آئین پاکستان کی بھی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا ریڈیو پاکستان، ایمبولینس، آرمی تنصیبات اور پولیس کی گاڑیاں جلانے کا کوئی جواز نہیں تھا۔ یہ قومی املاک پاکستان کی ملکیت ہیں۔ انہیں نقصان پہنچانا ملک دشمنی کے مترادف ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ سیاسی قائدین احتجاج کریں مگر پرامن طریقے سے، آگ لگے گی تو نقصان سب کا ہوگا۔