مشرق وسطی

پیغمبرِ اسلامؐ کی اہانت سے فرانس نے ایک ارب مسلمانوں کی دل آزاری کی، حزب الله

شیعہ نیوز: حزب الله نے فرانس میں نبی رحمت، حضرت محمد مصطفی ؐکی شان اقدس میں فرانسیسی حکام کے ذریعے کی جانے والی توہین کی مذمت کی ہے۔

المنار کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی عوامی اور انقلابی تحریک حزب الله نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے فرانس میں اسلامو فوبیا اور پیغمبرِ خاتم حضرت محمد مصطفیؐکی شان اقدس میں توہین اور فرانسیسی حکومت کی جانب سے توہین کرنے والے کی حوصلہ افزائی کی مذمت کی ہے۔

حزب الله کے بیان میں آیا ہے کہ آزادی اظہار رائے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ رسول اسلام ؐ کی توہین کریں۔ اسی کے ساتھ فرانسیسی حکام کو مشورہ دیا کہ عقل و منطق کے مد نظر دوسرے ادیان کا احترام کریں تا کہ دنیا میں کشیدگی کا ماحول پیدا نہ ہو۔

اس سے قبل ایران، ترکی اور پاکستان سمیت کئی ممالک نے پیغمبرِ اسلام حضرت محمد مصطفی ؐ کی شان اقدس میں توہین کی سخت الفاظ میں مذمت کی تھی۔

واضح رہے کہ رواں ماہ فرانس کے ایک اسکول میں ایک استاد نے آزادی اظہار رائے کے سبق کے دوران متنازع فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو کے 2006 میں شائع شدہ گستاخانہ خاکے دکھائے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button