دنیا

شام میں امریکی فوج کی تعداد میں کمی، پینٹاگون کی تصدیق

شیعہ نیوز: امریکی محکمہ دفاع  نے آنے والے مہینوں میں شام میں موجود امریکی فوجی دستے کی تعداد کم کرنے کی تصدیق کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق تصدیق کی ہے کہ آنے والے مہینوں میں شام میں موجود امریکی فوجی دستے کی تعداد کم کردی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : کریملن کی جانب سے تہران- واشنگٹن مذاکرات کا خیر مقدم

محکمہ دفاع کے پبلک افیئرز کے معاون سیکرٹری شان پارنیل کے بیان کے مطابق یہ اقدام اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ہم نے داعش کی مقامی اور عالمی سطح پر کشش اور آپریشنل صلاحیت کو کمزور کرنے کے لیے خاطر خواہ اقدامات کیے ہیں۔ یہ ایک سوچا سمجھا اور حالات پر مبنی عمل ہے جس کے تحت شام میں امریکی فوج کی تعداد کو ایک ہزار سے کم کردیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی سینٹرل کمانڈ شام میں داعش کے باقی ماندہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے تیار رہے گی۔

اس سے پہلے نیویارک ٹائمز نے ذرائع کے حوالے سے کہا تھا کہ شام کے شمال مشرقی حصے میں موجود آٹھ میں سے تین امریکی اڈے بند کرکے فوج کی تعداد کم کرکے 500 تک لائی جاسکتی ہے۔

عرب ذرائع کے مطابق امریکہ نے دیر الزور صوبے سے اپنی خصوصی فورسز کا انخلا شروع کردیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button