دنیا

غزہ میں لوگ بھوک سے مررہے ہیں، فوری امداد پہنچائی جائے، اقوام متحدہ

شیعہ نیوز: اقوام متحدہ نے ایک بار پھر اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی کے جنگ سے متاثرہ لوگوں تک امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرے اور غزہ میں امداد کے داخلے کے راستے کھول دے۔

اقوام متحدہ نے خبردار کیا کہ اگر غزہ کو فوری امداد فراہم نہ کی گئی تو اس کے نتیجے میں علاقہ کسی بڑے انسانی المیے سے دوچار ہوجائےگا۔

اقوام متحدہ کی تین امدادی ایجنسیوں نے پیر کے روز اسرائیل پر زور دیا کہ وہ غزہ کے شمال میں واقع اشدود کی بندرگاہ تک انسانی امداد کی فوری ترسیل کے لیے رسائی کی اجازت دے۔

یہ بھی پڑھیں : بانی پی ٹی آئی کے کاغذات مسترد کرنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

ورلڈ فوڈ پروگرام، یونیسیف اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی طرف سے جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی محصور آبادی جنہیں غذائی قلت کے بڑھتے ہوئے خطرے کا سامنا ہے تک خوراک اور سامان کی ترسیل کا انحصار امداد کے داخلے کے لیے نئے راستے کھولنے پر بھی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی سرحد سے 40 کلومیٹر شمال میں واقع اشدود کا استعمال ’’امدادی اداروں کے لیے انتہائی ضروری ہے” جب کہ تنظیموں نے غزہ میں انسانی امداد کے بہاؤ میں بنیادی تبدیلی‘‘ کا مطالبہ کیا۔

اقوام متحدہ کی ایجنسیوں نے کہا کہ انسانی ہمدردی کے اداروں کو اس بندرگاہ کو استعمال کرنے کی اجازت دینے سے "بہت زیادہ مقدار میں امداد بھیجی جائے گی اور پھر اسے ٹرکوں پر غزہ کے سب سے زیادہ متاثرہ شمالی علاقوں تک پہنچانے میں مدد ملے گی جہاں اب تک صرف چند قافلے ہی پہنچ پائے ہیں۔

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ 100 دن سے زیادہ ہوگئی ہے۔ یہ جنگ غزہ کے 2.4 ملین باشندوں کے لیے ایک انسانی تباہی کا باعث بنی ہے، جنہیں خوراک، پانی، ایندھن اور صحت کی دیکھ بھال کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button