دنیا

غزہ میں مستقل جنگ بندی کی جائے، وزیراعظم آئرلینڈ

شیعہ نیوز: آئرلینڈ کے وزیراعظم نے غزہ میں حماس اور صہیونی حکومت کے درمیان مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق صہیونی فورسز کی جانب سے غزہ میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی کے بعد عالمی سطح پر صہیونی حکومت کی مذمت اور جنگ بندی کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شام کے مختلف غیر فوجی علاقوں پر ترکی کے 17 ڈرون حملے

آئرلینڈ کے وزیرِ اعظم ہیرس نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے غزہ میں معصوم بچوں اور بے گناہ انسانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آئرلینڈ تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لا کر مستقل جنگ بندی اور تباہ شدہ زندگیاں بحال کرنے کے عمل کا آغاز کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

ہیرس نے فوری طور پر جنگ بندی اور غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کو آسان بنانے پر زور دیا تاکہ جنگ زدہ علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کی بحالی کا کام شروع ہوسکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button