پاکستانی شیعہ خبریں

پشاور، آئی ایس او کے زیراہتمام یوم حسینؑ کی پروقار تقریب کا انعقاد

شیعہ نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کے زیراہتمام یونیورسٹی آف پشاور میں سالانہ ’’یوم حسین علیہ السلام‘‘ کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ جس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی، آئی ایس او کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی، یونیورسٹی آف پشاور کے پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحٰمن، میر اعظم خان اور جامعہ شہید عارف الحسینی کے علامہ عابد شاکری نے خطاب کیا۔ مقررین نے سیرت امام حسینؑ پر روشنی ڈالتے ہوئے واقعہ کربلا کو حق و باطل کا پیمانہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں دشمن کی کوشش ہے کہ وہ کسی نہ کسی طرح مسلمانوں کے مابین اختلافات ایجاد کرے، پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے ضروری ہے کہ ہم باہمی اتحاد و اخوت کو فروغ دیں اور دشمن کی کسی بھی سازش کا کسی صورت میں حصہ نہ بنیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button