
پشاور: پولیس کی جانب سے چار دیواری کے اندر مجالس عزا رکوانے کے لیے دھمکی آمیز نوٹسز
ایس ایچ او تھانہ شہید گلفت حسین کے اس دھمکی آمیز نوٹس کے حوالے سے جب ڈی ایس پی عمران اسلم مروت سے رابطہ کیا گیا تو ڈی ایس پی کی جانب سے بجائے ایس ایس او کی جانب سے جاری کردہ غیر قانونی نوٹس کے خلاف کاروائی کی جاتی الٹا ڈی ایس پی نے متولی کے بھائی کے نام ایک اور اسی طرز کا نوٹس جاری کر دیا جس میں انکو گھر کے اندر قائم امامبارگاہ کی چار دیواری میں منعقدہ مجالس عزا کو غیر قانونی قرار دے کر انہیں فوری بند کرنے کی تاکید کی گئی
شیعہ نیوز: پشاور پولیس کی امام بارگاہ سید جماعت علی شاہ کاظمی کو دھمکی آمیز نوٹسز امام بارگاہ کی چار دیواری کے اندر مجالس بند کرنے کے لیے غیر قانونی دباؤ ڈالنے لگی، اطلاعات کے مطابق امام بارگاہ سید جماعت علی شاہ کاظمی کے متولی سید قیصر عباس کاظمی کو تھانہ شہید گلفت حسین کے ایس ایچ او نے مزکورہ بالا نوٹس جاری کیا جس میں ایس ایچ او نے متولی سید قیصر عباس کاظمی کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ جو مجال؛س آپ کر رہے ہیں وہ غیر قانانی ہیں انہیں روک دیا جائے "بصورت دیگر نتائج کی زمہ داری آپ پر ہوگی”۔
ایس ایچ او تھانہ شہید گلفت حسین کے اس دھمکی آمیز نوٹس کے حوالے سے جب ڈی ایس پی عمران اسلم مروت سے رابطہ کیا گیا تو ڈی ایس پی کی جانب سے بجائے ایس ایس او کی جانب سے جاری کردہ غیر قانونی نوٹس کے خلاف کاروائی کی جاتی الٹا ڈی ایس پی نے متولی کے بھائی کے نام ایک اور اسی طرز کا نوٹس جاری کر دیا جس میں انکو گھر کے اندر قائم امامبارگاہ کی چار دیواری میں منعقدہ مجالس عزا کو غیر قانونی قرار دے کر انہیں فوری بند کرنے کی تاکید کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: علامہ سیّد حسن ظفر نقوی کا اسرائیلی فضلہ خور صحافی وجاہت مسعود کو کرارا جواب
متولی امامبارگاہ سید جماعت علی شاہ، جناب سید قیصر عباس کاظمی نے ان دونوں نوٹسز کے موصول ہونے کے بعد اس تمام واقع کے خلاف ایک احتجاجی ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے امامبارگاہ اور پولیس کی جاب سے جاری کیے گئے غیرقانونی نوٹسز دکھائے، متولی کا کہنا تھا کہ آئین پاکستان کے مطابق ہر پاکستانی اپنے گھر کے اند اپنے عقیدے کے مطابق اپنی تمام تر عبادات انجام دینے کے لیے آزاد ہے لہذا پولیس کی جانب سے غیر قانونی نوٹسسز کے زریعے عزاداری رکوانے کے لیے دباؤ بنانے کے خلاف قانونی راستہ اپنایا جائے گا جبکہ کسی صورت عزاداری کو روک انہیں جائے گا۔
ویڈیو ملاحظہ فرمائیں: