پشاور ، شیعہ عزادار حصول رزق کے دوران تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید
شیعہ نیوز:شیعہ عزادار نوجوان زوالکرم علی ولد سرفرازعلی سکنہ ابراہیم ذئی ہنگو کو 14 مارچ 2023باڑہ گیٹ، سواتو پھاٹک پشاور کے قریب دکان پر دو موٹرسائیکل سوار تکفیری دہشتگردوں نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پانچ وقت کے نمازی، نیک انسان، شریف نفس، باکردار ،مخلص نوجوان ،سول ص و آلِ رسول ع کے عاشق عزادار امام حسین ع ذوالکرم علی ولد سرفراز علی سکنہ ابراہیم زئی ہنگو کو بےگناہ شہید کر دیا گیا ھے۔ذرائع کے مطابق ذوالکرم علی پرتکفیری دہشت گردوں کی جانب سے اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ باڑہ گیٹ، سواتو پھاٹک پشاور میں اپنی دکان پرحصول رزق حلال کے لئےموجود تھے ۔
شہید کا جسد خاکی لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں قانونی کارروائی کے بعد جسد خاکی ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔ بعد ازاں اسے ان کے آبائی علاقے ابراہیم ذئی ہنگو روانہ کیا گیا جہاں ان کی تدفین عمل میں لائی گئی۔
واضح رہے کہ پشاور میں مساجد وامام بارگاہوں پر خود کش حملوں کے بعد اب شیعہ ٹارگٹ کے واقعات میں اضافہ باعث تشویش ہے، حکمران اقدار کی رسی کشی میں مصروف ہیں جبکہ تکفیری دہشت گرد ایک بارپھر بےلگام نظر آرہے ہیں۔