پاکستانی شیعہ خبریں

پشاور، شیعہ علماء کونسل کی جانب سے ’’جشن صادقین ‘‘کا انعقاد

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع پشاور کے زیر اہتمام ہفتۂ وحدت کے سلسلے میں امامیہ مسجد گنج میں حسبِ سابق سالانہ مرکزی محفلِ میلاد بعنوان "جشنِ صادقین” کا اہتمام کیا گیاجس کی صدارت ایس یو سی ضلع پشاور کے صدر و خطیب محمد و آلِ محمد آخونزادہ مجاہد علی اکبر روضہ خوان نے کی۔

جشن صادقین میں مہمانانِ گرامی میں خطیب مرکزی شیعہ جامع مسجد حُجتہ الاسلام والمُسلمین علامہ ارشاد حسین خلیلی صاحب، زاکرِ اہلبیت۴ ذوالفقار حسین حیدری صاحب ، سید اظہر علی شاہ کاظمی، سید ابرار حسین شاہ جعفری، سید طاہر عباس بخاری اور کربلائی امجد علی میر تشریف فرما تھے جبکہ اس پُروقار محفل میں نظامت کے فرائض ایس یو سی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و شاعرِ اہلبیت آخونزادہ زاہد علی عسکر نے انجام دئیے۔

عیدِ میلاد النبی ﷺ اور حضرت امام جعفرِ صادق علیہ السلام کی ولادتِ باسعادت کے مُبارک موقع پر منعقدہ اتحادِ بین المُسلمین کے اس پُر وقار اور فقید المثال اجتماع میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے شرکاء اور نعت خوانوں نے بھر پور شرکت کی۔

نعت و منقبت کے ذریعہ جن ثناء خوانانِ چمنستانِ رسولِ عالمین نے ہدیۂ عقیدت پیش کیا اُن میں پشاور کے نامور نعت خوان جناب امانت علی چشتی، کربلائی امجد علی میر، زاہد علی آخونزادہ، سید گل بادشاہ کربلائی، حاجی عابد علی کر بلائی، سید مسرت شاہ، حاجی ساجد علی کربلائی، سید حسن رضوی، ملک عامر علی کربلائی، سید حیدر عباس بخاری، علی عباس میر، سردار ارتضیٰ حیدر زاہد، مجاہد حسین اور سید شایان علی رضوی شامل تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button