پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مخیر حضرات آگے بڑھیں، سیلاب متاثرین کی امداد کریں، علامہ ساجد نقوی

شیعہ نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ پاکستان میں 2022ء کا مون سون غیر معمولی حد تک طویل اور تباہ کن رہا ہے، جس نے ملک کے طول و عرض میں سیلابی کیفیت پیدا کی۔ملک کے شمال میں گلگت بلتستان سے لے کر ملک کے مختلف علاقوں بالخصوص اندرون بلوچستان، اندرون سندھ، جنوبی پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں حالیہ طوفانی بارشوں سے ندی نالوں اور دریاﺅں میں طغیانی آنے کے باعث بہت سے علاقوں میں بہت تباہی ہوئی ہے، جس سے شہریوں کے املاک، گھروں اور فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ لوگ بے سر و سامان، بے گھر، بے یارو مددگار اور فاقہ کشی تک پہنچ چکے ہیں۔ لہذا مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ وہ عطیات، صدقات، زکوة اور اموال شرعیہ سے متاثرین حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب زدگان کی مدد کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button