مشرق وسطی

غزہ میں بیت المقدس کے غداروں کی تصاویر نذر آتش

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) غزہ کے عوام نے  دیر البلح شہر کے مرکز میں احتجاجی مظاہرہ کر کے اسرائیل اور بحرین کے مابین سفارتی تعلقات کی استواری کی مذمت کی اور بحرین کے شاہ حمد بن عیسی آل خلیفه کی تصاویر کو نذر آتش کر دیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ آل خلیفہ نے فلسطینیوں کی پیٹھ میں خنجر گھونپا ہے۔

غزہ کے عوام نے اسی طرح احتجاجی مظاہرے میں صیہونی وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو، امریکی صدر ٹرمپ، عرب امارات کے ولیعہد محمد بن زائد، نائب صدر اور وزیر اعظم محمد بن راشد آل مکتوم کی تصاویر کو پاوں تلے روندتے ہوئے انہیں آگ لگا دی اور ان کے سازشی اقدامات سے اپنی نفرت و بیزاری کا اعلان کیا۔

اسرائیل اور عرب امارات کے مابین سازشی معاہدے کو ابھی ایک ماہ بھی نہیں ہوا تھا کہ عرب اسرائیل دوستی منصوبے کے ترجمان امریکی صدر ٹرمپ نے جمعہ 11 ستمبر کو اسرائیل اور بحرین کے مابین تعلقات کی برقراری کا اعلان کیا جس کی عالمی سطح پر شدید مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button