اہم پاکستانی خبریںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا سبب تفتان سے آنے والے زائرین نہیں ہیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سندھ حکومت کےصوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ تفتان سے آنے والے لوگ حکومت کے لئے پریشانی کا سبب نہیں ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا کہ اگر لوگ اپنے گھروں میں رہتے تو قرنطینہ مراکز نہ بنانے پڑتے، انہوں نے کہا کہ کسی میں کورونا کی علامات ظاہر ہوتی ہیں تو وہ گھر میں رہ کر ہیلپ لائن سے رابطہ کرے۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ ہمارے لئے پریشانی کا سامنا تفتان سے آنے والے لوگ نہیں، ان لوگوں کو تو ہم مخصوص مقام پر رکھ رہے ہیں، تفتان سے آنے والے 750 لوگوں کو سکھر قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت ایران سے بذریعہ تفتان بارڈر پاکستان آنے والے زائرین کو سکھر میں قرنطینہ سینٹرز میں رکھ رہی ہے جہاں زائرین کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button