مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

زائرین بغیر کسی پریشانی کے کربلا کی جانب رواں دواں

شیعہ نیوز:اربعین زائرین کی کربلا کی طرف آمد و رفت جاری ہے اور انہیں موثر خدمات فراہم کی جارہی ہیں نیز زائرین کے عراق میں داخلے کا عمل آسانی سے اور بغیر کسی پریشانی کے جاری ہے۔

عراقی ذرائع نے عراق اور ایران کے درمیان سرحدی گزرگاہوں سے کربلا اور روضہ امام حسین کی طرف اربعین زائرین کی بڑی تعداد کے عراق کی طرف روانہ ہونے کی اطلاع دی ہے، ان ذرائع نے بتایا ہے کہ ہزاروں ایرانی زائرین مہران اور شلمچہ کے راستے واسط اور بصرہ صوبوں سے ہوتے ہوئے کربلا جا رہے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق اس سال زائرین کی تعداد میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے اور 15 کلو میٹر طویل مجمع ہے نیز ہزاروں کی تعداد میں زائرین کی گاڑیاں بھی موجود ہیں، عراقی ذرائع نے مزید کہا کہ ایرانی زائرین کی عراق کے ساتھ سرحدی گزرگاہوں پر روانگی کے بعد سے ٹریفک حادثات کا سلسلہ بھی بڑھ گیا ہے نیز بیمار اور معمر زائرین میں سے بعض کی موت بھی ہوئی ہے۔

ان ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ اربعین کی تقریب میں پچیس لاکھ سے زائد غیر ملکی زائرین عراق میں داخل ہوئے ہیں، عراقی بارڈر کراسنگ آرگنائزیشن کے مطابق زائرین کے داخلے کا عمل خوش اسلوبی اور مسائل کے بغیر جاری ہے۔

عراق اور ایران کی بارڈر کراسنگ آرگنائزیشن کے ترجمان علاء الدین القیسی نے اعلان کیا کہ اب تک 20 لاکھ 642 ہزار غیر ملکی زائرین اربعین کی تقریب میں شرکت کے لیے عراق میں داخل ہوئے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ تمام زائرین بغیر کسی پریشانی کے داخل ہو رہے ہیں اور بارڈر کراسنگ آرگنائزیشن عراقی سرزمین میں ان کے داخلے اور کربلا کی طرف ان کی نقل و حرکت مکمل طور پر سنبھالے ہوئے ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button