
اسرائیل یاترا سے واپس آنے والا جعلی پاکستانی پیر مدثر شاہ تشیع اور برادر اسلامی ملک ایران کے خلاف سرگرم عمل
دوسری جانب اس نے بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث بی ایل اے جس کے بارے میں پوری دنیا جانتی ہے کہ اسے بھارتی اور افغانی سپورٹ حاصل ہے کو بھی ایران کی حمایت یافتہ تنظیم قرار دیتے ہوئے اس کی دہشت گردی کا ملبہ بھی ایران پر ڈال دیا ہے ۔
شیعہ نیوز: اسرائیل کا خفیہ دورہ کرنے والا جعلی پیرسید مدثر شاہ اپنے بیرونی آقاؤں کی ایماء پر زہر افشانی پر اتر آیا۔ سوشل میڈیا پر کھل کر برادر اسلامی ملک ایران اور تشیع کے خلاف بکواس شروع کردی۔
جعلی پیر سید مدثر شاہ نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر تشیع اور ایران کے خلاف زہر اگلتے ہوئے سیستان بلوچستان میں 8 پاکستانی مزدوروں کی بی ایل اے کے ہاتھوں شہادت اور پاکستان میں مذہبی شدت پسندوں کی جانب سے اسرائیلی فوڈ چین کے ایف سی پر حملوں میں ایران کو ملوث قرار دے دیا ہے۔
ایرانی صدر کے بیان کا ایک عکس لگا کر اس نے اپنے پوسٹ میں لکھا ہے کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے خلاف مذہبی جذبات بھڑکا کر اپنے آلہ کاروں کے ہاتھوں ان ریستورانوں اور مشروبات کی کمپنیوں کا بائیکاٹ کرنے والوں کے سیاسی راہنماء خود اپنے ملک میں امریکی کاروباری افراد اور کمپنیوں کو دعوت دے رہے ہیں۔
بائیکاٹ کے نام پر توڑ پھوڑ ، جلاؤ گھیراو بالخصوص غیر ملکی کمپنیوں کو ٹارگٹ کرنا معاشی دھشت گردی ہے اس میں ملوث افراد اور انکے ہینڈلرز کے خلاف کریک ڈاؤن ہونا چاہئے۔
اس صورت حال میں کونسی بیرونی کمپنی پاکستان میں کاروبار کرنا چاہے گی ؟
دوسری جانب اس نے بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث بی ایل اے جس کے بارے میں پوری دنیا جانتی ہے کہ اسے بھارتی اور افغانی سپورٹ حاصل ہے کو بھی ایران کی حمایت یافتہ تنظیم قرار دیتے ہوئے اس کی دہشت گردی کا ملبہ بھی ایران پر ڈال دیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : 5 ماہ سے ٹل پاراچنارشاہراہ کی بندش کے خلاف شٹرڈاؤن ہڑتال،اشیائے خوردونوش کا شدید بحران
واضح رہے کہ شراکہ کی ایما پر جتنے بھی صحافی اور دیگر اسرائیل گئے وہ آکر دو کام ضرور کرتے نظر آئے ہیں:سب سے پہلا کام ایران اور اسکے اتحادی ممالک/گروہوں کی مذمت اور انکو ویسا ہی مذہبی جنونی اور انتہا پسند ظاہر کرنا جیسا داعش اور طالبان وغیرہ ۔
یہ تاثر پیدا کرنے سے انکو ایک اور راستہ مل جاتا ہے کے بین المذاھب ہم آہنگی اور انتہا پسند مخالف فارمز پر انکے لئیے جگہ بن جاتی ہے۔یہ کرنے کے بعد یہ اسرائیل کو صرف ایک یہودی ریاست بنا کر ہندو مسلم سکھ عیسائی اور یہودی بھائی چارے، رواداری، ہمدردی میں ڈھال کر نارمالائز کرتے۔
انکو یہ سارے جرائم کرنے کے لئیے دیگر لبرلز کی چپ اور کبھی کبھار کھلی حمایت حاصل رہتی ہے۔مزے کی بات اس میں لبرلز سے زیادہ مذہبی افراد کی حمایت انکو حاصل ہوتی۔
۔تمام محبان اہلبیت اپنا فریضہ سمجھ کر اس جعلی پیر مدثر شاہ کی آئی ڈی کو رپورٹ کریں تاکہ ایسا مواد نوجوان نسل کے ذہنوں کو خراب کرنے کا باعث نابنے۔
آئی ڈی کا لنک پیش خدمت ہے ۔
https://www.facebook.com/peermudassirshah