پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

گورنر اور وزیر اعلیٰ شہزاد آغا پر حملے کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کردار ادا کریں، شیخ حسن جعفری

شیعہ نیوز:قائد بلتستان و امام جمعہ مرکزی جامع مسجد سکردو علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے کہا ہے کہ رہنماء پاکستان پیپلز پارٹی و رکن اسمبلی گلگت بلتستان غلام شہزاد آغا پر راولپنڈی میں قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور ہم انتظامیہ راولپنڈی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملزمان کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔ وطنِ عزیز میں بدامنی کی بنیاد رکھنے اور ان معاملات میں ملوث تمام لوگوں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر گورنر اور وزیرِ اعلیٰ اپنا کردار ادا کریں اور شفاف تحقیقات کروا کر ملزموں کو گرفتار کروائیں۔ ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ گلگت بلتستان کے کسی بھی شخص کو تحفظ پہنچانے میں اپنی آواز بلند کریں اور اپنا کردار ادا کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button