اہم پاکستانی خبریں

وزیراعظم اور آرمی چیف کا ایل او سی کا دورہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)پاکستان کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت کنٹرول لائن پہنچ گئی،وزیراعظم اور آرمی چیف کی اگلے مورچوں پر جوانوں اور افسران سے ملاقاتیں اور حوصلے کی تعریف کی۔

زرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ یوم دفاع کی مناسبت سے لائین آف کنٹرول کے دورے پر پہنچے،جہاں انہیں لائن آف کنٹرول کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی گئی، وزیراعظم نے کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کا نشانہ بننے والے افراد سے بھی ملاقات کی،وزیراعظم عمران خان نے ایل او سی پر تعینات پاک فوج کے جوانوں کے بلند حوصلے کی تعریف کی جبکہ انہوں نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں اور بھارت کی سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کا موثر جواب دینے پر پاک فوج کو سراہا،وزیراعظم عمران خان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان حق خود ارادیت دلانے کیلئے کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button