اہم پاکستانی خبریں
وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)وزیراعظم عمران خان سے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔
زرائع کے مطابق وزیراعظم آفس میں عمران خان اور جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہونے والی اس اہم ملاقات میں قومی سلامتی کے امور اور مقبوضہ جموں اینڈ کشمیر کی صورتحال زیر غور آئی۔خیال رہے کہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب خطے کی مجموعی صورتحال بھارت کے 5 اگست کے اقدام کے باعث کشیدہ ہے۔واضح رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی تھی اور اس اقدام سے ایک روز قبل ہی وادی میں کرفیو نافذ کردیا تھا جبکہ وہاں تمام مواصلاتی رابطے بھی منقطع کردیے گئے تھے۔