بریکنگ نیوز، وزیر اعظم نے کابینہ سمیت استعفیٰ دے دیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وزیراعظم نے اپوزیشن سے تنگ آکر اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کویت کے وزیر اعظم نے اپنی کابینہ سمیت امیر کویت کو اپنا استعفیٰ پیش کر دیا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی KUNA کے مطابق یہ ایک ایسا اقدام جس سے مالیاتی اصلاحات کی راہ میں رکاوٹ بننے والے اپوزیشن قانون سازوں کے ساتھ تعطل کو ختم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں پاک ایران تجارتی تعلقات میں بڑی پیشرفت، تجارتی معاہدے پر دستخط
اس سے قبل جنوری میں وزیر اعظم شیخ صباح الخالد الصباح کی حکومت نے منتخب پارلیمنٹ کے ساتھ جھگڑے میں استعفیٰ دیا تھا۔
کونا نے کہا کہ امیر کویت کو وزیر اعظم کااپنی کابینہ سمیت تحریری استعفیٰ موصول ہوگیا ہے تاہم یہ فوری طور پر واضح نہیں ہے کہ آیا امیر شیخ نواف الاحمد الصباح، جن کا ریاستی معاملات میں حتمی فیصلہ ہے، حکومت کا استعفیٰ قبول کر لیں گے، جو مارچ میں پچھلی کابینہ کے مستعفی ہونے کے بعد تشکیل دی گئی تھی۔