ن لیگ کو قادیانیوں کو تسلیم کروانے کیلئے اقتدار دیا گیا، تحریک لبیک
شیعہ نیوز: تحریکِ لبیک پاکستان کے مرکزی اراکین شوریٰ نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے وزراء کی جانب سے کی گئی پریس کانفرنس کو یکسر مسترد کرتے ہیں، ختم نبوت کا تحفظ انتہائی اہم اور حساس ایشو ہے، جس پر پوری پاکستانی قوم متفق ہے، اس اہم ایشو سے توجہ ہٹانے کیلئے حکومتی پریس کانفرنس کی گئی، قادیانیوں کے حق میں کئے جانیوالے فیصلے کو آئین اور قانون کے مطابق بتایا گیا ہے، حکومت کی طرف سے اس قسم کے اعلانات نے اس پورے حکومتی ڈھانچے پر کئی قسم کے سوالات اٹھا دیئے ہیں، پوری قوم یہ سمجھتی ہے کہ قاضی فائز عیسی کا فیصلہ غیر شرعی اور غیرآئینی ہے اور مزید حکومت کا اس فیصلے کو قانونی و آئینی قرار دینا قادیانیوں کیلئے واضح طور پر رستہ بنانے کی کوشش ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس فیصلے کو اور اس کی پشت پناہی کرنیوالوں کو یکسر مسترد کرتے ہیں اور اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ ختم نبوت اور ناموسِ رسالت(ص) جیسے عظیم کاز پر ہمارا سب کچھ قربان ہے، ختم نبوت اور ناموس رسالت سے بڑھ کر ہمارے نزدیک کوئی چیز اہم نہیں، لہذا ختم نبوت کے قانون پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت کسی کو نہیں دینگے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مؤقف وہی ہے کہ جو ہمارے امیر محترم نے کل اپنے خطاب میں بتایا، ہم اس مؤقف سے ایک انچ بھی نہیں ہٹھیں گے، جسٹس فائز عیسی اپنے غیرآئینی اور غیرقانونی فیصلہ کو فوراً واپس لے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی پریس کانفرنس سے ثابت ہوگیا کہ محض قاضی فائز عیسی ہی نہیں بلکہ نون لیگ کی حکومت بھی ختم نبوت کے قانون کیخلاف قادیانیوں کو عروج دینا چاہتی ہے۔
رہنماوں نے کہا کہ ختم نبوت کیخلاف اقدامات کے حوالے سے نون لیگ کا ماضی بھی سیاہ و تاريک ہے، نون لیگ کی حکومت میں کئی بار ایسا ہوا جو انتہائی خطرناک ہے خاص طور پر غازی ممتاز قادری کو پھانسی دینا اور پھر ختم نبوت حلف نامہ میں ترمیم اور فیض آباد میں کئی ہمارے کارکنان کو شہید کرنا یہ سب تاریخ کے اوراق میں نون لیگ کے سیاہ کارنامے ہیں، ہم یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ نون لیگ اپنا ایجنڈا واضح کرے ورنہ ہمارے پاس کہنے کو اس کے سوا کچھ نہیں کہ قاضی فائز عیسیٰ کی پشت پناہی نون لیگ نے کی ہے اور درحقیقت نون لیگ قادیانیوں کی بی ٹیم کا کردار ادا کر رہی ہے۔
رہنماوں نے کہا کہ ہمیں کسی ایجنڈے پر لانچ نہیں کیا گیا بلکہ تمہیں قادیانیوں کو عروج بخشنے کیلئے اکثریت نہ ہونے کے باوجود فارم 47 والا اقتدار دیا گیا، اور ہمارا یہ اعلان ہے کہ ہم تمہیں قادیانیوں کو عروج نہیں دینے دیں گے، آج آپکو عدالتوں کا احترام یاد آ گیا کل تک جب تم خود یعنی نون لیگی سپریم کورٹ پر حملہ آور ہوئے تھے، ان ویڈیوز کو دوبارہ دیکھو تاکہ تمہارا مکروہ چہرہ تمہیں نظر آئے، آپکو یاد نہ ہو تو ہم یاد کرواتے ہیں جب تم چیف جسٹس کو کتا اور ججوں کو کالی بھیڑیں کہتے رہے، جسٹس سجاد علی شاہ کے دور میں سپریم کورٹ پر حملہ کیا، سپریم کورٹ میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور چیف جسٹس سجاد علی شاہ پر نون لیگ کے راہنماؤں اور اراکین اسمبلی نے حملہ کیا، یاد آیا کچھ؟، یہ بتاؤ کہ وہ کیا تھا اور آپ کہو گے کہ ہم نے اپنے قائد نواز شریف کے ساتھ وفاداری کی تھی، تو سن لو کہ تم اگر اپنے قائد کے وفادار ہو تو ہم بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وفادار ہیں، بار بار اس بات کو سنو کہ ہمارا بیانیہ وہی ہے جو ہمارے مرکزی امیر حافظ سعد حسین رضوی نے کل دے دیا ہے، ہم پرامن ہیں اور ہمیں پرامن رہنے دو اور جو آپ نے کہا کہ علماء کو فیصلے کا حق دیا جائے تو ہر فرقہ اپنی سزا تجویز کرے گا۔
رہنماوں نے کہا کہ یاد رکھو کہ پورا پاکستان اور سارے علماء قادیانیوں کے غیر مسلم ہونے اور شعائر اسلام استعمال نہ کرنے پر متفق ہیں، لیکن تمہیں علماء کے اتفاق کے باوجود قادیانیوں کو خوش کرنا ہے، جس کی کسی قیمت پر تمہیں اجازت نہیں دی جا سکتی، کان کھول کر سنو کہ ہم نے قادیانیوں کو غیرمسلم قرار دیئے جانے کے پچاس سال مکمل ہونے پر گولڈن جوبلی منانے کا جو اعلان کیا ہے، اس کے مطابق تحریک لبیک پاکستان گولڈن جوبلی ضرور منائے گی، ان شاءاللہ تعالیٰ ہم گولڈن جوبلی شایان شان طریقے سے منائیں گے، تم اس مزے کو کرکرا نہیں کر سکتے، ہر عاشق اور رسول اللہ کا غلام ضرور یہ خوشی منائے گا اور اس خوشی کو قیامت تک مسلمان مناتے رہیں گے اور قادیانی اور انکے ہم نوا ہمیشہ ذلیل ہوتے رہیں گے، نواز شریف کا قادیانیوں کو اپنا بھائی کہنا اور پھر مسلسل ختم نبوت کے قانون پر نقب زنی کرتے رہنا یہ ساری حرکتیں اور تمہاری جسارتیں ظاہر کرتی ہیں کہ جب بھی تمہاری حکومت آئے گی تم اپنے بھائیوں کیلئے آسانیاں پیدا کرتے رہو گے اور ہمیشہ چور دروازے سے انہیں مسلمانوں میں داخل کرنے کی ناکام کوشش کرتے رہو گے اور ہم ایسا نہیں ہونے دینگے، قوم اس موضوع کی نزاکت کو بہت بہتر سمجھتی ہے لہذا ہم اپنی جماعت اور پاکستانی قوم کی طرف سے تمہارے اس پروپیگنڈے کو سختی سے مسترد کرتے ہیں، تمام کارکنان و ذمہ داران کے نام یہ پیغام ہے کہ وہ مرکز کے احکامات کا انتظار کریں۔